بیجنگ: چین نے اپنے ساحلی علاقوں کے ساتھ بیک وقت چار سمندروں میں 5 بحری جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں چین کی جانب سے چار سمندروں میں پانچ بحری جنگ کی مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی بحیرہ چین ، مشرقی چائینا سی، شمال میں بوہائی سی میں یہ مشقیں کی جارہی ہیں۔ چین کی وزارت تحفظ کے مطابق مشقیں تین دن جاری رہیں گی اور مشقوں کے دوران کسی بھی بحری جہاز کو ان علاقوں میں داخلے کی اجازت قطعً نہیں ہوگی۔


Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں