اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو کویتی سفارتخانے کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  کویتی ایمبیسی آمد پر پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔



وزیر خارجہ نے کویت کے سابق امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور کہا کہ پاکستان اور کویت کے مابین دیرینہ، برادرانہ تعلقات ہیں۔ ان کے دورحکمرانی میں پاکستان اور کویت کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملی ۔

وزیر خارجہ نے مرحوم سابق امیر کویت کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت اور بلندی  درجات  کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح ایک صلح جو، امن پسند اور مشفق، حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے ۔

وزیر خارجہ نے تعزیتی کتاب میں سابق امیر کویت سے متعلق اپنے تاثرات بھی قلمبند  کیے۔

کویتی سفیر  نصر المطہری نے کویتی سفارتخانے آمد اور مرحوم امیر کویت  کے لیے اظہار تعزیت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top