تفصیلات کے وزیراعظم عمران خان مہمند پہنچ گئے ، جہاں انھوں نے ناحقئی سرنگ،شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا ، منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ بھی موجود تھے، مہمند میں یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کوناحقئی سرنگ،شیخ زیدروڈپر بریفنگ دی گئی ۔
اس موقع پر عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ وہ اصول ہے جو مدینہ کی ریاست کے اصول تھے کہ کمزور طبقے کو اوپر لانا ہے، ترقی یہ ہونی چاہیے کہ تمام علاقوں کو اوپر اٹھایا جائے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ایک علاقہ اوپر چلا جائے اور باقی سب نیچے چلے جائیں، جو پارٹی اندرون سندھ سے آتی ہے وہ کراچی کے لیے کچھ نہیں کرتی، اسی لیے کراچی کے برے حالات ہیں، اسی طرح پنجاب میں بھی ایسا ہی تھا کہ صرف ایک شہر لاہور کو اوپر اٹھایا گیا باقی سب پیچھے رہ گئے۔
عمران خان نے کہا ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ فنڈ قبائلی علاقوں پر خرچ کیے جائیں، صوبوں نے الیکشن سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنا این ایف سی کا 3 فیصد قبائلی علاقوں کو دینگے، لیکن جب ہماری حکومت آئی تو خیبرپختونخوا کے سوا باقی 3 صوبے اپنا 3 فیصد دینے کو تیار نہیں جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا، باقی صوبوں نے کہا ہے کہ حالات بہت برے ہیں۔ عمران خان نے صوبوں پر اپنا وعدہ پورا کرنے کے لیے زور دیا۔
عمران خان نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قبائلی علاقے کے خیبر پختون خوا میں انضمام کے مخالف عناصر کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور انتشار پھیلانے کی پوری کوشش کررہا ہے، بیرون ملک دشمن ان عناصر کی فنڈنگ بھی کرتے ہیں اور اس انضمام میں رکاوٹیں ڈالنے کی بار بار کوشش کرتے ہیں، اس لیے قبائلی علاقوں کی ترقی پر توجہ دینے کی زیادہ ضرورت ہے۔
وزیراعظم بعد میں ضلع باجوڑ کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ تیمرگرہ، خار، مامد گٹ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور عمائدین سے ملاقات کریں گے۔
بعد ازاں عمران خان پشاور بھی جائیں گے ، جہاں وہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نئے بلاک کا آغاز کریں۔
دورہ پشاورکے دوران وزیراعظم گورنر ہاؤس میں خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں حکام کی جانب سے قبائلی اضلاع، بی آر ٹی اور دیگر امور پر انہیں بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات بھی کریں گے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں