تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے جا ری اپنے پیغام میں عالمی وبا کو رونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوران کی اہلیہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ کےلئے ان کی جلد صحتیا بی کےلئے دعا کی۔
Wishing President Trump and First Lady Melania Trump speedy recovery from COVID-19.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 2, 2020
واضح رہے کہ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پیغام جاری کیا تھا کہ انھوں نے اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ نے کو رونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ ہم سب اس وبا کا مقابلہ ساتھ مل کرکریں گے۔
Tonight, @FLOTUS and I tested positive for COVID-19. We will begin our quarantine and recovery process immediately. We will get through this TOGETHER!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 2, 2020
دوسری جانب خاتون اول نے ٹوئٹ میں کہا کہ اس سال بہت سارے امریکیوں کی طرح کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پرمیں اورامریکی صدر بھی خود کو قرنطینہ کررہے ہیں۔ ہم دونوں ٹھیک ہیں اورمیں نے اپنی آنے والی تمام تر مصروفیات ترک کردی ہیں۔ آپ سب اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ہم اس ساری صورتحال سے مل کرمقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیرہوپ ہکس میں کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد صدرٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ٹیسٹ ہوئے تھے۔
وائٹ ہاؤس کےڈاکٹرڈاکٹر شان کونلےکی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر اور خاتون اول کی طبیعت بہتر ہے۔ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ فلوریڈا کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مہم کے سلسلے میں دورہ کرنا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور اہلیہ میلانیا کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبرآتے ہی امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ ڈاؤ جونز کے شیئرز1.7 فیصد گرگئے۔
واضح رہےکہ چندگھنٹےقبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ کےاہم ساتھی اوران کےساتھ عام طور پر سفر کرنے والے مشیر ہوپ ہکس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ہوپ ہکس نے تین روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اوہائیو میں ہونے والے صدارتی مباحثے کےلیے بھی خصوصی طیارے ائیرفورس ون میں سفر کیا تھا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں