اطلاعات کے مطابق ملک میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد انتقال کرگئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31697 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 625 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 15 افراد انتقال کرگئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 558 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرکراچی میں 7 شادی ہالز اور 118 ریسٹورنٹس بند کردیے گئے، 12 اسکولوں کو وارننگ اور 4 کو سیل کردیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر 46 اسکلولوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 16 اسکولوں کو خلاف ورزی کرتے پایا گئے جس میں سے 4 کو سیل کردیا گیا۔
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہےکہ صوبے میں اسکولز بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور خدانخواستہ اگر کیسز بڑھے تو صرف اسکول ہی نہیں بہت ساری چیزیں بند کرنا پڑیں گی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں