فائل فوٹو


 کابل: افغانستان کے صوبوں غزنی، زابل اور سمنگان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 35 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق غزنی میں طالبان جنگجوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پر سیکیورٹی فورسز کے جوابی فائرنگ کے دوران 6 طالبان ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

جبکہ صوبے زابل میں افغان فضائیہ نے طالبان جنگوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 جنگجو ہلاک ہوئے اور جنگجوؤں کے زیر استعمال گاڑیاں اور اسلحہ ڈپو بھی تباہ ہوگئیں۔

دوسری جانب صوبے سمنگان کے شمالی علاقے میں طالبان جنگوؤں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگوؤں کے درمیان شدید جھڑپ 5 گھنٹے جاری رہی جس میں 14 طالبان ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

جھڑپوں میں افغان فوج کا بھی بھاری جانی نقصان ہوا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اعداد و شمار پیش نہیں کیے گئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ طالبان کی مقامی قیادت نے ان جھڑپوں کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان پہلے باضابطہ مذاکرات دوحہ میں ہوئے تاہم کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top