کیٹو: ایکواڈور میں 110 سالہ شوہر جولیو مورا اور ان کی اہلیہ 104 سالہ والڈرمینا کیوٹیروز کی شادی کو 79 سال ہوچکے ہیں اور اس جوڑے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کا معمر ترین جوڑا تسلیم کیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 79 سال تک ازدواجی رفاقت اس سے قبل بھی دیکھی گئی ہے، لیکن جوڑے کی مجموعی عمر 214 سال اور 358 دن ہونا غیر معمولی ہے۔ دونوں کی صحت بھی قابل رشک ہے اس لیے انہیں دنیا کا معمر ترین جوڑا قرار دیا گیا ہے۔

خود تصور کریں کہ ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے شوہر اور بیوی کی عمریں ملا کر اکٹھی کی جائے تو 214 سال کا ہندسہ سامنے آجاتا ہے اور اس کا ہی عالمی ریکارڈ ان کے نام ہوا ہے۔

جولیو مورا کی پیدائش 10 مارچ 1910 سے کو ہوئی تھی جبکہ والڈرمینا کیوٹیروز 16 اکتوبر 1915 کو پیدا ہوئیں۔

فروری 1941 میں جولیو مورا جن کی عمر اس وقت 31 سال تھی اپنے خاندان کی مرضی کے خلاف والڈرمینا کیوٹیروز سے شادی کی تھی جو اُس وقت 25 سال کی تھیں۔ اس جوڑے کے 4 بچے اب بھی زندہ ہیں، ان کے بچوں کے 11 بچے ہیں اور پھر ان 11 کے 21 بچے ہیں اور سب اکٹھے رہتے ہیں۔

انہوں نے 7 فروری 1941 کو شادی کی اور اب ایکواڈور کے دارالحکومت کیوٹو میں ریٹائر زندگی گزار رہے ہیں، جہاں انہیں رواں ماہ عالمی ریکارڈ کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ ملے۔




Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top