صوابی: صوابی کے علاقے موسیٰ بانڈہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے اور حادثے میں مزید دو افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوئے، مختلف واقعات میں 34 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر 110 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 13 گھروں مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بند سڑکیں کھولنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور فعال ہے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں