نیویارک: انٹرنیٹ پر آج کل ایک عجیب و غریب تجوری کے بارے میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں جو امریکی ریاست نیویارک کے ایک کھیت میں برسوں سے دفن تھی اور کچھ دن پہلے ہی وہاں سے برآمد ہوئی ہے۔


یہ تجوری ایک مقامی زمیندار کرس میتھیس کے کھیت میں سے برآمد ہوئی، لیکن تب وہ کسی دوسرے شہر گئے ہوئے تھے جنہیں فون پر یہ تجوری ملنے کی اطلاع دی گئی۔

کوئی نہیں جانتا کہ دھات سے بنی ہوئی یہ تجوری کس کی ہے اور کتنے سال پہلے یہاں دفن کی گئی تھی، لیکن اس پر ایک پیغام ضرور چسپاں ہے جس پر لکھا ہے کہ جو شخص بھی یہ تجوری کھولنے میں کامیاب ہوجائے گا، تجوری میں رکھا ہوا ’’سب کچھ‘‘ اس کا ہوگا؛ یعنی یہ ایک طرح کا چیلنج بھی ہے۔

تجوری میں کیا ہے؟ اس بارے میں میتھیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے تجوری میں ہیرے جواہرات ہوں یا پھر بچوں کے پرانے کھلونے۔

فی الحال میتھیس خود ہی یہ تجوری کھولنا نہیں چاہتے بلکہ خواہش مند افراد کو اس تجوری کے ساتھ زور آزمائی کرنے کا موقع دے رہے ہیں۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top