اسلام آباد: کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہےاور عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے مستقل حل کے لیے 'کراچی ٹرانسفارمیشن پلان' کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر بحری امور سید علی زیدی، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز و سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں ’’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘‘پر عملدرآمد کیلئےحکومتی اقدامات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ سے متعلق عوام کی مشکلات پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم کوکراچی کے مسائل، پانی، سیوریج، نالوں کی صفائی پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِاعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے۔  کراچی  میں سالہا سال سے درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے ۔ عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لئے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت  سے رواں ہفتے  “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس کی باقاعدہ منظوری اور عمل درآمد کا کام شروع کیا جا سکے۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top