پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے باقی ماندہ چار میچز  14، 15 اور 17 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔



پی سی بی نے بتایا کہ یہ چاروں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

چودہ نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلمنٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ اس کے اگلے روز ایلمنٹر ٹو جبکہ فائنل17 نومبر بروز منگل کو ہوگا۔ایونٹ کے بقیہ میچوں کی   تاریخوں کو چاروں ٹیموں - 

ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اورپشاور زلمی- کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ میچوں کے آغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلنے کے بعد پاکستان میں بھی اس مہلک وائرس کے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے تھے۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top