ڈھاکا: بنگہ دیش کی مسجد میں نماز کے دوران خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 16 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا کے ضلع بیت السلام مسجد میں جمعہ کی شب نماز عشاء کے دوران مسجد میں دھماکے سے 12 افراد شہید جبکہ 37 سےزائدافراد زخمی ہیں، دھماکے کے باعث زخمیوں کو فوری طبی امدادی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا جمعے کی شام اس وقت ہوا جب نماز اختتام پر تھی، دھماکے کی آواز دور دراز تک سنی گئی اور قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے بعد لواحقین اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کے مسجد کے باہر پہنچے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسجد میں پائپ لائن سے گیس لیک ہوئی جیسے ہی مسجد کا اے سی (ایئر کنڈیشن) کھولا گیا تو دھماکا ہوگیا۔
دھماکے سے مسجد کی کھڑکیاں اور دیواریں بھی تبا ہوگئی، آخری اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں