اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں9.71 روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، موجودہ مشکل حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کورونا ،حالیہ بارشوں کی وجہ سے عوام پہلے ہی مشکل میں ہیں، ان حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نےپٹرول کی قیمت میں9.71 روپے اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں9.50 روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔

خیال رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں15روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی تھی اور اب کابینہ کی منظوری پر 15 روزہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین ہوگا، نئے طریقہ کار کے تحت قیمتوں سےمتعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکےگی۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top