نئی دہلی: چین نے بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا دراندازی سے باز رہے ورنہ خطے میں امن کی خواہشات کو شدید نقصان پہنچے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چینی سفارت خانے کی جانب سے ایک سخت بیان میں بھارت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  بھارت اپنی سرحدی فوجیوں کو ایل اے سی کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی سے باز رکھے۔

چینی سفارت خانے سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے سرحدی فوجیوں نے چینی علاقے پینگونگ سو جھیل کے جنوبی کنارے میں دراندازی کی۔ بھارت اپنے فوجیوں کو فوری طور پر واپس بلائے ورنہ خطے میں امن معاہدے کو نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزارت دفاع نے چین پر ایل اے سی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پینگونگ سو جھیل کے جنوبی کنارے پر بھارتی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کو بھارتی فوجیوں نے چینی فوجیوں کو پیچے کر دیا۔

دونوں جانب سے متضاد بیانات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جا سکی ہے تاہم ہر گزرتے دن کے ساتھ کشیدگی بڑھتی چلی جا رہی ہے۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top