اسلام آباد: کورونا وائرس کے پیش نطر چینی صدر شی جی پنگ کا دورۂ پاکستان ری شیڈول کردیا گیا۔
یہ اہم بات پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا جسے کووڈ 19 کے باعث ری شیڈول کردیا گیا ہے۔ دونوں حکومتیں دورے کے تاریخ پر کام کر رہی ہیں۔ نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
یاؤجنگ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت سی پیک کے حوالے سے مطمئن ہے، اور دونوں ممالک سی پیک کو درپیش خطرات سے آگاہ ہیں، لیکن پاکستان اور چین مل کرسی پیک کو خطرات کو شکست دیں گے، ہم اپنے دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سی پیک سے متعلق منفی عناصر ہمیں تعاون سے نہیں روک سکتے، سی پیک دونوں ممالک کے عوام کی ترقی کا منصوبہ ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے چینجلز سے نمٹنے کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ سی پیک کے حوالے سے ہم پراعتماد ہیں۔ منفی عناصر ہمیں سی پیک کے حوالے سے تعاون سے نہیں روک سکتے۔ اس منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کی عوام کی ترقی کے حوالے سے ہے۔ چینی بزنس کمیونٹی پاکستان کیساتھ مل کر زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں