سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے میں میجر اور اسپیشل پولیس فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک کانسٹبل زخمی ہوگیا جب کہ اسی علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن میں قابض بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے یادی پورہ کے ایک گاؤں میں بھارتی فوج کے قافلے میں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اسپیشل پولیس فورس کے آفیسر سمیت 92 آر آر بٹالین کے میجر بھی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہے۔
جس کے بعد علاقے میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
قابض بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے بھی انکار کردیا۔
دوسری جانب ضلع شوپیاں میں بھی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں