معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں سال  7 کروڑ 50 لاکھ فائیو جی آئی فون بنانے سمیت گھڑیوں، ہیڈ فون اور آئی پیڈ کے نئے ماڈل متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل نے ساڑھے 7 کروڑ آئی فون ، گھڑیوں کے نئے ماڈل، آئی پیڈ ایئر اور ہوم پوڈ بنانے کے لیے اپنے سپلائرز سے رجوع کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے  کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کو توقع ہے کہ اس جدید فون کے تیار کیے جانے والے یونٹس کی تعداد 2020ء تک 8 کروڑ سے تجاوز کرجائے گی۔

ایپل نے ایج ٹو ایج آئی پیڈ پرو جیسی اسکرین والا نیا آئی پیڈ ایئر، گھڑیوں کے نئے ورژن اور بیٹس کے بعد پہلا ہیڈ فون بھی متعارف کروانے کا منصوبہ بنالیا ہے تاہم اس خبر پر خبر رساں ادارے کی جانب سے رابطہ کرنے پر ایپل نے تبصرہ نہیں کیا۔




Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top