پشاور میں حیات آباد فلائی اوور پر کلاشنکوف سے فائرنگ کرنے والی خاتون کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ 

سوشل میڈیا پر حیات آباد فلائی اوور پر خاتون کی کلاشنکوف سے فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ جس میں ایک خاتون کو کلاشنکوف سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اس حوالے سے ایس پی کینٹ حسن جہانگیر کا کہنا تھا کہ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، خاتون کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے تاہم چہرہ نظر نہ آنے کی وجہ سے خاتون کی شناخت مشکل ہے۔

ایس پی کینٹ حسن جہانگیر نے واضح کیا کہ وائرل ویڈیو پچھلی بار گرفتار خاتون کی نہیں ہے۔ 



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top