پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیس نے اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنثار احمدخان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے فیروز خیل پہاڑی سے 6 مارٹر گولے اور ایک اینٹی ائیر کرافٹ مشین گن برآمد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا، یہ اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہوسکتا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اورکزئی پولیس نے 17 سو کارتوس اور 3 پیکٹ بارود برآمد کیا تھا۔

دوسری طرف ضلع مہمند میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام،

پشاور:  ضلع مہمند میں محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔

ضلع مہمند میں محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ پاک افغان سرحدی گاؤں کے ایک مکان میں چھپا کر رکھا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ 

برآمد کئے گئے اسلحے میں 72 عدد آر پی جی گولے اور چونسٹھ عدد ڈیٹونیٹر شامل ہیں۔ ڈی پی او طارق حبیب نے بتایا کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

اسلحہ محرم الحرام میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی کے لیئے لایا گیا تھا۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top