اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ شہادت امام حسینؓ ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے اور ایثار  و قربانی کا استعارہ ہے۔

یوم عاشورہ کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو اپنے پیغام میں کہا کہ محرم وہ جذبہ عطا کرتا ہے جس کی بدولت ہم بڑی سے بڑی آزمائش کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یومِ عاشور کو اللہ تعالیٰ نے روزِاوّل سے ہی خاص شرف بخشا ہے۔ نواسہ رسول ﷺ نے میدان کربلا میں شہادت پاکراس دن کو قیامت تک خاص بنا دیا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  ہمیں چاہیے کہ باہمی نفاق اور فرقہ واریت کو بالائے طاق رکھ کر ملکی ترقی کے لیے کام کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا دعا گو ہوں کہ یہ اسلامی سال ہمارے ملک کی ترقی و خوشحالی کا سال ثابت ہو۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top