چین اور بھارتی افواج کے درمیان ایک بار پھر جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی فوجیوں کے درمیان لداخ سیکٹر میں پینگونگ سو جھیل کے پاس جھڑپ ہوئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے چین پر لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی افواج نے اس کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی۔
بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی افواج نے بارڈر کے قریب اشتعال انگیزی کی۔ ادھر چینی وزارت خارجہ نے بھارت کے الزام کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین نے ہمیشہ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کا احترام کیا ہے، چین کی افواج نے کبھی اس کی خلاف ورزی نہیں کی۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں