امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج میں شامل مظاہرین اور ٹرمپ کے حامیوں میں تصادم ہوا ہے، جس کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق بلیک لائیوز میٹر اور ٹرمپ کے حامیوں میں ہونے والے تصادم میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
نسلی امتیاز کے خلاف ریاست وسکونسن میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاج کیا ، مظاہرین نے "بلیک لائیوز میٹر" اور "نو جسٹس نو پیس " کے نعرے لگائے۔
رواں سال مئی میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد سے امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ جارج فلائید کی ہلاکت کے بعد سے اوریگن شہر ’بلیک لائیوز میٹر‘ تحریک کا مرکز بنا رہا ہے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسیز کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ فائرنگ ٹرمپ کے 600 گاڑیوں پر مشتمل وفد کی مظاہرین سے تصادم کی وجہ سے ہوئی یا پھر کوئی اور وجہ ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے حامیوں کا کارواں شہر کے مضافات میں ایک مال کے پاس جمع ہوا اور پورٹ لینڈ کے مرکز کی جانب رواں ہوا لیکن جب مظاہرین نے مختلف سڑکوں اور پلوں میں کھڑے ہو کر انہیں روکنے کی کوشش کی تو تصادم ہوا۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں