کوئٹہ: بلوچستان کی ماڈل کورٹ نے کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ کے قتل کیس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) مجید خان اچکزئی کو عدم ثبوت پربری کردیا۔

کوئٹہ کی ماڈل کورٹ کے جج دوست محمد مندوخیل نے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس کی سماعت کی جس میں ملزم سابق رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دوران سماعت مجید خان اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ قتل کیس سے عدم ثبوت کی بنا پر باعزت بری کر دیا۔

خیال رہے کہ سارجنٹ عطاء اللہ جون 2017ء میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے تھے۔ ماڈل کورٹ کے جج دوست محمد مندوخیل نے کیس کی سماعت کی۔

ٹریفک پولیس انسپکٹر عطاء اللہ کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاکت کا واقعہ 20 جون 2017ء کو کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر پیش آیا تھا۔ وہ جی پی او چوک پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے کہ انتہائی تیز رفتاری سے آتی ہوئی سفید گاڑی نے انھیں ٹکر مار دی تھی۔




Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top