واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے ہتھیاروں کی تجارت کسی بھی صورت منظور نہیں۔
امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ چین اور ایران کے درمیان اسلحے کی تجارت کے لیے معاہدے کیے جا رہے ہیں، چین نہ صرف ایران کو اسلحہ فروخت کرے گا بلکہ ایران سے عسکری سسٹم بھی خریدے گا۔ چین کے لیے یہ منافع خیز ہوگا لیکن امریکا کے لیے یہ بالکل بھی قبول نہیں۔
وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ اگر چین نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی تو ہم چین کو ذمہ دار ٹھہرانے پر مجبور ہو جائیں گے اور اس کے جواب میں چین پر مزید پابندیاں عائد کرسکتے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین اور ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک دنیا بھر میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ پامالی کرنے والے ممالک ہیں۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں