اسلام آباد: ملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 11 ہزار 790 رہ گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 630 نئے کیسز رپورٹ مزید 10 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار588 تک جا پہنچی ہے۔
ملک میں ایکٹیوکیسزکی تعداد 11 ہزار 790 ہے۔ ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 73 ہزار 579 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6219 ہو گئی، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 381، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 95 ہزار 958، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 35545، بلوچستان میں تعداد 12424 ، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15453 ، آزاد جموں و کشمیر 2223، گلگت میں 2604 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 613 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 23 لاکھ 89 ہزار 365 ٹیسٹ ہو چکے، ملک بھر کےاسپتالوں میں 141 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے، اورملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں