کراچی: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے علمائے کرام پر زور دیا ہے کہ وہ ماں اور بچہ کی صحت سے متعلق عوام میں آگہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ہفتہ کے روز کراچی میں مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اسلام کی تعلیمات کے مطابق خواتین کی وراثت کے حقوق کے بارے میں عوام کو آگاہی دینی چاہئے۔
وفد نے بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے اور تمام اہم امور بالخصوص کرونا وائرس کے دوران علماء کرام کے ساتھ مشاورت پر صدر اور حکومت کے کردار کی تعریف کی۔
ملاقات کے دوران علماء نے رمضان المبارک میں ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھولنے پر شکریہ ادا کیا۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں