گوجر خان میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را ’’ کے کارند ے کو گرفتار کر لیا
راولپنڈی، نیوز ایجنسی کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کے اہم کارندے کو اہلخانہ سمیت گرفتار کر لیا ، محمد جلال سمیت گرفتار دیگر افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور ان سے تفتیش جاری ہے ،پولیس کو تھانہ فتح پور تھکیالہ ،کوٹلی آزاد کشمیر میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں جلال نامی شخص کی تلاش تھی جس کی موجودگی گوجر خان کے علاقہ میں ہو نے پر چھاپہ مارا گیاجہاں جلال کی اہلیہ اور دیگر ملے ، جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ، رات گئے ہونے والی کارروائی میں خفیہ اداروں کے علاوہ ایلیٹ فورس ،راولپنڈی پولیس کے علاوہ آزاد کشمیر پولیس نے بھی حصہ لیا‘‘ را’’ سلیپر سیل لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کی چیک پوسٹوں کی نشاندہی کرتا تھا
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں