ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں عبدالرحمن الپ کا کردار ادا کرنے والے جلال آل نے سلطنت عثمانیہ کی فوج میں شامل عبدالرحمن پشاوری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جلال آل کا کہنا تھا کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمن ایک پاکستانی شیر تھے، جنہوں نے ایک مشکل سفر طے کرکے اپنی کتابیں اور جیکٹ فروخت کرکے سلطنت عثمانیہ کی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ان کی والدہ نے ان سے واپس آنے کی درخواست کی تو عبدالرحمن پشاوری نے جواب دیا ترک اس وقت مشکل وقت میں ہیں میں ابھی واپس نہیں آسکتا، جلال آل نے کہا کہ تجربہ کار جنگجو گالی پولی کے مقام پر مشکل محاذ کے باوجود ڈٹے رہے اور اب وہ استنبول کے مکہ سیمٹری میں مدفون ہیں۔
اس سے قبل جلال آل نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اردو میں مبارکباد پیش کی، اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ "میرے پاکستانی بہن بھائیوں آپ کو یوم آزادی پاکستان مبارک ہو، شہداء پاکستان کو میرا سلام، آپ کا برادر ملک ترکی اور ترک عوام ہمیشہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں”۔
جلال آل نے یہی بات اپنی پوسٹ میں اردو میں بھی لکھی اور پاکستان زندہ بعد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں