راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات امریکا کے سفیر پال جونز نے ملاقات کی۔ انہوں نے افغان امن اور مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے جو کہ ناظم الامور کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے لیے امریکی سفارتکار کی خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر امریکی سفیر پال جونز نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے تعاون سے خطے میں امن واستحکام کو فروغ ملے گا۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں