وزیر اعظم عمران خا ن کا کہنا ہے کہ رقم کی تقسیم کا عمل مزید تیز اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے، جبکہ کامیاب جوان پروگرام میں رقم کی تقسیم پر نظر رکھی جائے۔
وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈاراورمشیرخزانہ حفیظ شیخ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کو کامیاب نوجوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمار پر بریفنگ دی گئی اورپروگرام کے تحت نوجوانوان میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے پر مشاورت بھی کی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ چند دنوں میں 30 ہزار سے زائد نوجوانوں نے رقم کے حصول کے لیے درخواستیں دیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ رقم کی تقسیم کا عمل مزید تیز اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے کیونکہ کورونا کے ملکی معیشت پر منفی اثرات ختم کرنے کے لیے پروگرام بہت ضروری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ معیشت کو اوپر لے جانے کے لیے نوجوانوں کو اسٹیک ہولڈر بنانا ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس سے وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں، جبکہ پروگرام کے دوران رقم کی تقسیم کے عمل پر مکمل نظر رکھیں۔
عمران خان نے کہا کہ شفافیت اور میرٹ پر کسی سطح پر بھی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔
اس موقع پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کا دائرہ کار پہلے سے وسیع کر دیا گیا ہے، نوجوانوں کے لیے آسان شرائط پر رقم کے حصول کا شاندار موقع ہے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں