کراچی : ملک میں کرونا وائرس کی وبا کے باوجود بھی غیر ملکی سرمایہ کاری میں حوصلہ افزا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بدولت ملک کا سرمایہ کاری کا حجم 11 کروڑ 43 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا ہے، ملک میں سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری مشینری، فنانشل بزنس اور کمیونیکیشن سیکٹر میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جولائی 2020 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 60.8 فیصد اضافہ ہوا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 11کروڑ 43لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا۔ 

اکستان اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں چین نے سب سے زیادہ 2کروڑ 71 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی ، غیرملکی سرمایہ کاری مشینری، فنانشل بزنس اور کمیونیکیشن سیکٹر میں آئی۔ جولائی 2019 کے مقابلے رواں سال جولائی میں بیرونی سرمایہ کاری 2.2 فیصد بڑھی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق جولائی 2020 میں 10.72 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے، ملکی نجی شعبے میں 11 کروڑ 43 لاکھ ڈالر اور سرکاری شعبے میں 6.61 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، نجی شعبے میں بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 11.43 کروڑ ڈالر رہا۔ 

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ سے جولائی میں 7.32 لاکھ ڈالر نکالے گئے ہیں


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top