اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کرانے کی منظوری دے دی۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں اس اقدام کے بارے میں ایک بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔



تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ایک اور بڑا اقدام سامنے آیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کرانےکی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ،سہولتوں پربریفنگ دی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک 8بڑے بینکوں کے تعاون سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کرا رہا ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں متعارف کرایا جائے گا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آئے بغیر مکمل آپریشنل بینک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے۔
بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بنیادی معلومات اور دستاویز آن لائن فراہم کرنا ہوں گی۔
بیان کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستانی بینکنگ کا جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ فنڈز ٹرانسفر، بل پیمنٹ اور ای کامرس سمیت تمام بنیادی بینکنگ سروسز بھی دستیاب ہوں گی۔
منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہوں گے۔
بینکوں کی جانب سے فکس ڈیپازٹ پراڈکٹس کی آفرز سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کی خریداری کے لیے براہ راست ٹرانزیکشن کی سہولت مل سکے گی۔
اوورسیز پاکستانی اپنی مرضی سے مقامی یا فارن کرنسی میں اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے اور وہ جس وقت چاہیں اپنا سرمایہ بغیر پیشگی اجازت نکال سکتے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کا شاندار موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ 'ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔'


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top