اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کورونا وباء کے باعث پاکستان میں بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ تین ماہ میں 15 لاکھ نوجوان نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق کورونا کے باعث پاکستان میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا، پاکستان میں 6 ماہ کے دوران 22 لاکھ سے زائد نوجوانوں بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کورونا سے متاثرہ 13 ایشیائی ممالک کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 3 سے 6 ماہ میں بے روزگاری میں میں بے پناہ اضافے کا خدشہ ہے، تین ماہ میں ایک کروڑ جبکہ 6 ماہ میں ڈیڑھ کروڑ نوجوان بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان متاثرہ ہونے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان نواں متاثرہ ملک ہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا اور ویت نام میں بھی بے روزگاری بڑھی ہے۔

گزشتہ ہفتے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے جارہی کردہ رپورٹ میں کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو تین ماہ میں 5 ہزار800 ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ طاہر کیا گیا تھا۔

اے ڈی بی نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کورونا سے چھ ماہ میں نقصانات 8 ہزار800 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔عالمی معاشی ترقی کی شرح 9 اعشاریہ 7 فیصد تک متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

عالمی معیشت کے متاثر ہونے میں 30 فیصد حصہ ایشیا کا ہے اور دنیا کی پیداوار1700 سے 2500 ارب ڈالر تک متاثرہوسکتی ہے۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top