اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ سے وابستہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے طبی آلات کی تیاری میں ملکی استعداد اور برآمدات میں اضافے کے حوالے سے مجوزہ روڈ میپ پیش کردیا۔

اجلاس میں وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری، عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

فواد چودھری  نے وزیراعظم کوملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے منصوبوں ، کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر اعظم ہاؤس میں انجنیئرنگ اور ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے حوالے سے مجوزہ یونیورسٹی کے قیام کے منصوبے پر پیش رفت پر  بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم کو ملک بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے پلانٹس پر  بھی بریفنگ دی گئی۔ منصوبے کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے مجوزہ منصوبے پر  بھی بریفنگ دی گئی۔

حکومت نے ملک بھر کے چار سو ہائر سیکنڈری سکولوں میں سائنس، ٹیکنیکل، انجینئرنگ اور ریاضی کی تعلیم کے فروغ کیلئے منصوبے کی منظوری دی ہے۔
یہ منظوری جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ جامعات کے تعاون سے شروع کیا جائیگا اور اس سے ایک لاکھ طلباء کو جدید تعلیم کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

اجلاس کو وزیراعظم ہائوس میں انجینئرنگ اور جدید ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کورونا کی عالمگیر وباء کے دوران حفاظتی کٹس، وینٹی لیٹرز اور دیگر سازوسامان کی مقامی سطح پر تیاری پر وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے اقدامات کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے زراعت ، ملکی برآمدات  میں اضافے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے مجوزہ منصوبوں کو بھی سراہا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کہ ملک کی نوجوان نسل میں بے انتہا صلاحیت موجود ہے۔ ملک کی ترقی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ سے وابستہ ہے۔ منصوبوں کو جلدازجلد حتمی شکل دی جائے تاکہ ان پر عملدرآمد شروع کیا جاسکے۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top