نئی دہلی: بھارت میں آزاد سکھ ریاست خالصتان کی تحریک میں ایک بار پھر تیزی آگئی۔
بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی پرچم نذرآتش، بھارتی پنجاب میں سرکاری عمارت پرخالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا، بھارتی پنجاب کے ضلع موگا میں بھارت کے یوم آزادی مقبوضہ کو کشمیر کی طرح یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی اور کشمیریوں نے بھارتی مشن کے باہر مظاہرہ کیا اور ترنگے کو آگ لگا دی جبکہ بھارتی پنجاب میں سرکاری عمارت پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا۔
موگا کے ڈی سی آفس پر خالصتان کا جھنڈا لہرانے پر بھارتی سیاست اور مودی انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔
کشمیریوں کا حق خودارادیت دبانے والے بھارت کا وجود خطرے میں، بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک زور پکڑنے لگی۔ پنجاب میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، امرتسر میں سکھوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، آزادی کا مطالبہ کرتے بینرز تھامے جوشیلے پنجابیوں نے خوب نعرے بازی کی۔
بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی اور کشمیریوں نے بھارتی مشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں کشمیری اور سکھوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورفضاء "قاتل مودی”کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
دوسری جانب امرتسر میں بھی سکھوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور آزادی کے بینرز تھام کر نعرے بلند کیے۔
خیال رہے کہ بھارت کے یوم آزادی پر آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
کشمری میڈیا سروس (کے ایم سی) کے مطابق بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کے اعلان کے بعد بھارتی انتظامیہ نےغیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر دیا۔
کے ایم سی کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے آج بھارت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا حق نہیں رکھتا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے متوقع احتجاج کو روکنے کے لیے حفاظت کے نام پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔
سری نگر سمیت دیگر تمام شہروں و علاقوں میں فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں