صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا، ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایوان کے دوسرے پارلیمانی سال پر تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج مجھے تیسری مرتبہ یہاں خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔
خطاب شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے شور شرابہ اور احتجاج شروع کر دیا، خواجہ آصف سمیت دیگر اپوزیشن اراکین اپنی نششتوں پر کھڑے ہو گئے۔ جمعیت علمائے اسلام، پی کے میپ، پیپلز پارٹی اور ن لیگی ارکان واک آؤٹ کرکے ایوان سے چلے گئے۔
اس پر صدر مملکت نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں سمجھتا تھا کہ اس مرتبہ خاموشی سے تقریر سنیں گے۔ تنقید کے بجائے نوجوان قوم کی ہمت بندھانی چاہیے۔
صدرمملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر پر اقوام متحدہ میں تقریر کی، عالمی سطح پر کشمیر کاز کو بھرپور انداز میں اٹھایا گیا، 5 اگست کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ انشااللہ جلد کشمیرآزاد ہو گا اور ہندوتوا کا نظریہ مزید نہیں چلے گا۔
صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمانی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پہلی مرتبہ پاکستان میں یکساں نظام تعلیم متعارف کرایا ج ارہا ہے، احساس پروگرام کے ذریعے 1کروڑ 69لاکھ افراد کو مالی امداد دی گئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اس کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں بدھ کو 70 ہزار جبکہ پاکستان میں صرف 600 کیسز تھے۔ حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کرکے اچھا کام کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ لوگوں نے بہت ڈرایا کہ ہسپتالوں میں جگہ نہیں رہے گی، سخت لاک ڈاؤن کا بڑا پریشر تھا لیکن حکومت نے یہ ویژن اختیار کیا کہ غریب کو بھوکا نہیں مرنے دیں گے۔ 57 ممالک میں نماز تراویح بند جبکہ پاکستان میں جاری رہی، غریب آدمیوں کا خیال رکھا گیا، اس لئے اللہ نے بھی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کی ہماری پالیسی کوجاپان اور فلپائن سمیت عالمی برادری نے بھی سراہا ہے ۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں