اسلام آباد: چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا، اور حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ہمیشہ بین الاقوامی معاملات اور مسائل پر مشاورت سے کام کرتے ہیں۔
چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے سعودی عرب کے سفیر کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات pic.twitter.com/YOTUbZBBJx— Senate of Pakistan (@SenatePakistan) August 17, 2020
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا، امید کرتے ہیں کہ سعودی عرب بھی اسی جذبے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
چیئرمین سینیٹ کی جانب سے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ کی جانب سے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں