لکھنو: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق انٹرنیشنل کرکٹر چیتن چوہان گزشتہ ایک ماہ سے کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہے تھے جبکہ دیگر بیماریوں کا بھی شکار تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر وبا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان کے گردے میں انفیکشن بڑھ گیا تھا اور وہ سنجے گاندھی اسپتال میں کئی روز سے زیرعلاج تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیتن چوہان کے بھائی پش پندرا چوہان نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ چیتن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ گرگائون ہپستال میں زیرعلاج تھے تاہم وہ صحت یاب نہ ہو سکے اور گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ چیتن کو 40 ٹیسٹ میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا جس میں انہوں نے 2084 رنز بنائے۔ کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد وہ سیاست میں چلے گئے اور بھارتیا جنتا پارٹی کے رکن کی حیثیت سے شمالی ریاست اترپردیش کے وزیر رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ چیتن چوہان کو وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top