امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ہمیشہ ہی شہ سرخیوں میں رہتی ہیں اور اب ایک بار پھر شوہر کا ہاتھ نہ پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کردیئے ۔
واشنگٹن ایئر بیس پر طیارے سے اترتے ہوئے ٹرمپ نے میلانیا ٹرمپ کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی لیکن میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر کے ہاتھ کو نظر انداز کرکے اپنا ڈریس سنبھالتی نظر آئیں۔
سوشل میڈیا پر میلانیا اور ٹرمپ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیو جرسی کے فوجی اڈے پر ٹرمپ نے جہاز سے اترتے ہوئے 2 دفعہ اہلیہ کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کی لیکن میلانیا نے ہاتھ پکڑنے نہ دیا۔
دو بار کی کوشش کے بعد میلانیا نے ہاتھ میں بیگ پکڑے رکھا اور امریکی صدر کو نظر انداز کیا۔
اس دوران امریکی صدر ٹرمپ اور میلانیا کا 14 سالہ بیٹا بیرون بھی ہمراہ تھا جب کہ اس وقعے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے دیکھا ہے۔
میلانیا کی جانب سے شوہر ٹرمپ کو نظر انداز کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی اسرائیل کے دورے کے موقع پر میلا نیا کی ٹرمپ کے ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں