برلن: اسرائیل فلسطین کے مسئلے پر سعودی عرب بھی پاکستان کا ہم آواز بن گیا۔
سعودی وزیر مملکت برائے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی پیروی نہیں کریں گے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ مملکت عرب امن منصوبے کی بنیاد پر امن کے قیام کے حوالے سے پابند ہے۔ ہم اسرائیلی پالیسیوں کو ناجائز اور دو ریاستی حل کے لیے نقصان دہ سمجھتے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بستیوں کی تعمیر اور الحاق کی یکطرفہ پالیسیاں ناجائز اور دو ریاستی حل کیلئے نقصان دہ ہیں۔ یہ اقدامات امن کے مواقع میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیساتھ روابط کی بحالی کیلئے سعودی عرب،متحدہ عرب امارات کے اقدام کی پیروی نہیں کرے گا۔ اسرائیل کیساتھ ڈپلومیٹک روابط صرف اسی صورت ممکن ہیں جب تک یہودی ریاست فلسطینیوں کیساتھ عالمی طور پر تسلیم شدہ امن معاہدہ نہیں کر لیتی۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں