برسلز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا، ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں لگانے کا حق کھو چکا ہے۔
خیال رہے کہ سلامتی کونسل میں ایران مخالف قرارداد کی ناکامی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔
تفصیل کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ نے امریکی صدر کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں لگوانے کا اہل نہیں رہا۔
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ امریکا 2018ء میں ایران جوہری معاہدے سے علیحدہ ہو چکا ہے، اس لیے تہران پر پابندیوں کے لیے اقوام متحدہ کا سنیپ بیک میکانزم استعمال نہیں کر سکتا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا بخوبی جانتا ہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال نہیں کر سکتا۔ ادھر روس اور امریکا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں روسی صدر کی ویڈیو کانفرنس کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں