پاکستان میں 1367 نئے کیسز، صحتیاب افراد کی تعداد میں تقریباً 9 ہزار کا اضافہ
پاکستان میں کرونا سے صحت یاب ہونیوالے افراد کا نیا ریکارڈ۔۔ ایک ہی دن میں 8929 افراد صحت یاب
پاکستان میں کرونا سے صحت یاب ہونیوالے افراد میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے ایک ہی دن میں 8929 افراد صحتیاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 623 ہوگئی ہے۔
اس طرح صحت یاب افراد کی تعداد 51.2 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 2.1فیصد ہے۔
گزشتہ روز پنجاب میں 5 ہزار 520 افراد صحتیاب ہوئے اور پنجاب میں صحت یاب افراد کی تعداد بڑھ کر 33786 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں ایک ہی دن میں 1131 افراد صحتیاب ہوئے اور خیبرپختونخوا میں صحتیاب افراد کی تعداد 14715 ہوگئی ہے۔
سندھ میں گزشتہ روز 1399 افراد صحتیاب ہوئے اور صحتیاب افراد کی تعداد 49 ہزار 926 ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارالحکومت اسلام آباد میں 8,264 افراد، بلوچستان میں 5,073 افراد، گلگت بلتستان میں 1,173 افراد جبکہ آزاد کشمیر میں 686 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اموات میں بھی کمی دیکھنے میں آرہی ہے ، گزشتہ روز اموات کی تعداد 78 تھی جبکہ کئی دن سے اموات کی تعداد 100 سے کم رپورٹ ہورہی ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں