استنبول: ترکی کی عدالت نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ملزمان کے ٹرائل کا آغاز کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ترکی کی عدالت نے سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کیس میں نامزد 20 سعودی شہریوں کا اوپن ٹرائل شروع کردیا، عدالت 20 ملزمان کی غیر موجودگی میں ان پر مقدمہ چلائے گی۔ استنبول کی عدالت نے جمعہ کے روز سے جمال خاشقجی قتل کیس کے ملزمان کے ٹرائل کا آغاز کر دیا۔
جمال خاشقجی کے قتل پر ترک حکام کا کہنا تھا، کہ قاتلوں نے قونصلیٹ میں سعودی صحافی کی لاش کے ٹکڑے کیے جس کی باقیات اب تک نہیں مل سکی ہیں۔ عرب میڈیا کا بتانا ہے، کہ مارچ میں ترک پراسکیوٹر نے اس کیس میں 20 سعودی شہریوں کو شامل کیا تھا۔ جن میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے انتہائی قریبی 2 سابق ساتھی بھی شامل ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top