پشاور: جنوبی وزیرستان کے عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے ایک منٹ میں 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 64 جمپنگ جیکس لگا کر برطانیہ کے پیڈی ڈوئیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔

عرفان محسود نے  64 جمپنگ جیکس لگا کر یہ ریکارڈ بنایا ہے، جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باقاعدہ ایک ای میل کے ذریعے کر دیا ہے۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ برطانیہ کے پیڈی ڈوئیل کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 58 جمپنگ جیکس لگائے تھے ۔عرفان محسود کا یہ مجموعی طور پر 32 واں عالمی ریکارڈ ہے۔
ریکارڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے عرفان محسود نےکہا کہ بہت خوش ہوں اور ملک کے لئے کامیابی سمیٹنے پر دلی خوشی ہوتی ہے۔

عرفان محسود کہنا تھا، کہ ملک کے لئے مزید ٹیلنٹ سامنے لانا چاہتا ہوں جس کے لیے حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اکیڈمی مہیا کریں تو مزید نوجوانوں کو بھی ٹرین کرسکتا ہوں اور انہیں بھی عالمی ریکارڈ بنانے میں اہل بنا سکتا ہوں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top