قومی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ منفی، کیا انگلینڈ سیریز میں اسکواڈ کا حصہ بن سکیں گے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق محمد حفیظ، وہاب ریاض، فخر زمان ، محمد رضوان ، شاداب خان ، اور محمد حسنین کے گزشتہ تین روز میں کووڈ 19 کے دو ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں اس طرح وہ اب انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ 28 جون کو پاکستانی ٹیم 3 ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے دورہ انگلینڈ پر روانہ ہوئی تھی، جس میں وہ 10 کھلاڑی شامل نہیں تھے جن کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں