بن کباب خریدنے جانے والا شخص لکھ پتی بن کر واپس آگیا

ورجینیا، گھر سے بن کباب خریدنے کے لیے جانے والا شخص ایک لاکھ ڈالر لے کر گھر واپس آیا۔

امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والا گیرارڈ فوری نے ورجینیا کے لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ گھر سے ہاٹ ڈاگ خریدنے کے لیے نکلا تھا۔ کھانے پینے کی اشیاء کے بڑے اسٹور پربن کباب (ہاٹ ڈاگ) خریدنےکے بعد مجھے جون میں ہونے والے کیش ڈرا کا ٹکٹ خریدنے کا خیال آیا۔
جیرارڈ فوری نے صرف ایک  دن پہلے جس لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا اس کے نتائج میں اپنا نمبر چیک کیا تو اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی کیوں کہ اس کا ایک لاکھ کا انعام نکل آیا تھا۔ اس غیر متوقع خوشخبری کے بعد وہ پھولے نہیں سما رہا تھا.

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top