پشاور:صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں صحت سہولیات بڑھائی جا رہی ہیں.مہینے کے آخر تک آکسیجن بیڈز کی تعداد میں اضافہ کریں گے.خیبر پختونخوا میں صحت یاب افراد کی شرح 54فیصد تک ہو گئی ہے۔
مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو
تھرمل سکینر سے چیک کیا جا رہا ہے.ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے. ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. ہم سب نے مل کرکورونا وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔

We are all responsible
ReplyDelete