قوم دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملادے گی، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی



وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے، کہ پڑوسی ملک پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے، جبکہ پاکستانی قوم دہشت گردی کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشرقی پڑوسی پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکيلنا چاہتا ہے، حملے کی مذمت کرتا ہوں، ايسے عناصر پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہيں، لیکن کامیاب نہیں ہوں گے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم دشمنوں کے عزائم خاک ميں ملا دے گی، دشمن بے نقاب ہوتے جارہے ہيں، ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرنا جانتے ہيں۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بھارتی بيانيہ کمزور اور پاکستان کا مؤقف مضبوط ہوتا جارہا ہے، ہم عملی اقدامات کے ذريعے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ ميں آئيں گے۔
وزیر خارجہ نے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھرپور جوابی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ دنیا خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کررہی ہے، جبکہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں اپنی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف مظالم بے نقاب ہوگئے ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top