بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ایک شخص نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تین لاکھ روپے مالیت کا سونے کا ماسک بنوا لیا۔

انڈیا: کورونا وائرس کی وبا پھیلنے اور اس سے بچاؤ کے لیے ماسک کو ضروری قرار دیے جانے کے بعد دنیا بھر میں طرح طرح کے ڈیزائن کے ماسک دیکھنے کو مل رہے ہیں لیکن کیا کوئی اس حد تک بھی جا سکتا ہے کہ سونے کا ماسک ہی تیار کروا لے؟

انڈین نیوز ایجنسی کے مطابق شنکر کرادے کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک باریک ماسک ہے جس کے اندر چھوٹے چھوٹے سوراخ ہیں تاکہ سانس آسانی سے لی جا سکے، لیکن مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ اس کا کوئی فائدہ بھی ہے یا نہیں۔

شنکر نامی اس شخص کو سونے کے زیورات پہننے کا شوق ہے اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونے کے ماسک کے علاوہ ان کے ہاتھوں میں سونے کی انگوٹھیاں اور گلے میں سونے کی چینز ہیں۔
شنکر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر سلور ماسک کی خبر پڑھ کر اسے سونے کے ماسک کی خواہش ہوئی جو مقامی سنیارے نے پوری کر دی۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بھارت میں عالمی وبا سے اب تک 6 لاکھ 49 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 19 ہزار کے قریب لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top