یورپی ممالک نے 3 مہینوں کے بعد 14 ممالک کے شہریوں کیلئے اپنی سرحدیں کھول دیں۔



یورپی یونین کے ممالک نے تین ماہ کے بعد کورونا وائرس سے قدرے محفوظ سمجھے جانے والے  14 ممالک کے شہریوں کے لیے سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم غیر یورپی باشندوں کو ابھی بھی دور رکھا جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے 14 ممالک کے نام جاری کیے گئے ہیں جن میں آسٹریلیا، کینیڈا ،جاپان، مراکش جنوبی کوریا، الجزائر، جارجیا،مونٹی نیگرو،نیوزی لینڈ ،روانڈا، سربیا،تیونس،تھائی لینڈ اور یوروگوائے شامل ہیں، کے شہری یکم جولائی سے یورپی یونین کے ممالک میں داخل ہوسکیں گے۔
سرحدوں کے کھولے جانے کے باوجود اس بارے میں غیر یقینی صورتحال موجود ہے، کہ کیا بہت سے یورپی باشندے اپنے گھروں سے باہر سفر کو جلد قبول کریں گے۔
واضح رہے کہ اٹلی نے اپنے سرحدی راستے کھولنے کے تقریبا دو ہفتوں بعد جرمنی اور فرانس نے بھی سرحدی پابندیوں کو ختم کیا۔
جبکہ یونان نے پیر کے روز دوسرے یورپی ممالک سے آنے والی مسافروں کی پرواز کا استقبال کیا جن کا لازمی کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی نہیں کیا گیا تھا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top